جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ پر میزائل چلا دیا گیا سعودی عرب کا ہنگامی اقدام

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی اتحاد نے کہاہے کہ یمن سے حوثی شیعہ باغیوں نے مکے کی جانب بیلسٹک میزائل داغا، جسے فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔ ادھرحوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان میزائل حملوں کا ہدف سعودی فوجی اڈہ تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی قیادت میں عرب اتحاد کی جانب سے کہا گیا کہ یمن کے ایران نواز

شیعہ حوثی باغیوں نے مقدس شہر مکے کی جانب بیلسٹک میزائل داغے، جسے فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔مبینہ طور پر مکے کی سمت داغے گئے اس میزائل حملے کی یہ کوشش ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے، جب اگلے ماہ لاکھوں مسلمان حج کی ادائیگی کے لیے یہاں جمع ہو رہے ہیں۔سعودی اتحاد کے مطابق جمعرات کو مکے کی جانب بڑھنے والے اس میزائل کو شہر سے 69 کلومیٹر دور واقع طائف صوبے میں مار گرایا گیا۔سعودی اتحاد کے بیان کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے مقدس شہر مکہ کی جانب جانے داغا جانے والا یہ میزائل حج کے اجتماع پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔حوثی باغیوں نے تاہم کہا کہ ان کی جانب سے طائف میں سعودی فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد میزائل داغے گئے ہیں۔حوثی باغیوں کے بیان کے مطابق،میزائلوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا اور فوجی اڈے کو بھاری نقصان پہنچایا۔حوثی باغیوں نے اس بابت زیادہ تفصیلات ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ ان حملوں کا ہدف سعودی فوجی اڈہ تھا۔یہ بات بھی اہم ہے کہ ماضی میں بھی سعودی اتحاد کی جانب سے مکے کی جانب بڑھنے والے میزائلوں کو مار گرانے کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔سعودی اتحاد نے کہاہے کہ یمن سے حوثی شیعہ باغیوں نے مکے کی جانب بیلسٹک میزائل داغا، جسے فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔ ادھرحوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان میزائل حملوں کا ہدف سعودی فوجی اڈہ تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…