اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب اور بھارت دنیا بھر میں جدید ترین اسلحے کے سب سے بڑے خریدار کے طور پر سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور بھارت دنیا میں جدید ترین اسلحہ کے سب سے بڑے خریدار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔سعودی عرب اور انڈیا عالمی سطح پر جدید ترین اسلحے کے سب سے بڑے خریدار کے طور پر سامنے آئے ہیں جنھوں
نے 2007 اور 2017 کے درمیان بلا ترتیب سو ارب ڈالر اور ساٹھ ارب ڈالر کا اسلحہ اور بارود خریدا۔برطانوی حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر اسلحے کی خرید و فروخت کے حوالے سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے دس سال کے دوران برطانیہ سب سے زیادہ اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا ہے جبکہ امریکہ تقریباً 250 ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ سر فہرست رہا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور انڈیا کے علاوہ 2007 سے 2017 کے درمیان اسلحہ خریدنے والے دس بڑے ممالک میں قطر، مصر اور عراق بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کا شمار برطانوی اسلحہ خریدنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔ گذشتہ تین برس کے دوران سعودی عرب نے برطانیہ سے تقریباً چار ارب پاؤنڈ کا اسلحہ خریدا۔۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور انڈیا کے علاوہ 2007 سے 2017 کے درمیان اسلحہ خریدنے والے دس بڑے ممالک میں قطر، مصر اور عراق بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کا شمار برطانوی اسلحہ خریدنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔ گذشتہ تین برس کے دوران سعودی عرب نے برطانیہ سے تقریباً چار ارب پاؤنڈ کا اسلحہ خریدا۔