واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کی عبوری نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز رواں ماہ پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں بیان کہا گیا کہ ایلس ویلز کا خطے کا یہ پہلا دورہ ہوگا جو 30 جولائی سے آٹھ اگست تک جاری رہے گا۔بیان کے مطابق ایلس ویلز 150 جو پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کی عبوری نمائندہ خصوصی کی ذمہ داریاں بھی ادا کر رہی ہیں،
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق دوروں کے دوران نئی دہلی اور اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانوں کا عملہ ایلس ویلز کو خطے میں امریکی مفادات اور امریکی اقدامات سے متعلق بریفنگ بھی دے گا۔ایلس ویلز یہ دورہ ایک ایسے وقت کر رہی ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ افغانستان سے متعلق اپنی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔