جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب دنیا میں سے زیادہ اسلحہ خریدنے والا ملک

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی) سعودی عرب اور بھارت دنیا میں اسلحے کے سب سے بڑے خریدار ممالک جبکہ امریکا اور برطانیہ سب سے زیادہ اسلحہ برآمد کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی محکمہ برائے عالمی تجارت نے عالمی پیمانے پر اسلحے کی خرید و فروخت سے متعلق

ایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں 2007 سے 2016 تک دس سالہ عرصے کا احاطہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ امریکا اسلحے کی 250 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کے ساتھ دنیا میں اسلحہ فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جب کہ 110 ارب ڈالر کی دفاعی برآمدات کے ساتھ برطانیہ کا دوسرا نمبر ہے۔اقوامِ عالم کو امن کی تلقین کرنے والے امریکا اور برطانیہ پچھلے دس سال کے دوران مختلف ممالک کو سالانہ بالترتیب اوسطا( 25 ارب) اور 11 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرتے رہے ہیں جس میں چھوٹے ہتھیاروں سے لے کر مہنگے لڑاکا طیاروں تک ہر طرح کا اسلحہ شامل ہے۔دوسری جانب اسی رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب اور بھارت دنیا میں اسلحے کے سب سے بڑے خریدار ممالک ہیں جنہوں نے اسی ایک عشرے کے دوران بالترتیب 100 ارب ڈالر اور 60 ارب ڈالر کا اسلحہ مختلف ممالک سے خریدا۔ اسلحہ درآمد کرنے والے دیگر دس بڑے ممالک میں قطر، مصر اور عراق بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے جب برطانوی حکومت کو دنیا میں ہتھیاروں کے پھیلا کے حوالے سے اپنے ہی ملک کے امن پسند حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس ضمن میں انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم کیمپین اگینسٹ آرمز ٹریڈ نے وہاں کی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے مقف اختیار کیا تھا کہ سعودی عرب کو برطانوی اسلحے کی فروخت روکی جائے لیکن یہ درخواست عدالت نے مسترد کردی تھی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…