پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا کا سب سے بڑا جہاز بوئنگ 777اڑانے والی سب سے کم عمر لڑکی نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی!!

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک بھارتی خاتون نے دنیا میں بوئنگ 777 طیارہ اڑانے والی سب سے کم عمر خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔ عینی دِویا نامی بھارتی خاتون نے صرف 30 سال کی عمر میں پائلٹ بننے کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں وجایاواڈا

نامی شہر سے تعلق رکھنے والی دویا نے والدین کی سپورٹ کے ساتھ 17 سال کی عمر میں اندرا گاندھی راشٹریا اکیڈمی میں داخلہ لیا، جہاں انہوں نے بہت محنت کی اور سکالر شپ حاصل کر کے 19 سال کی عمر میں اپنی ٹریننگ ختم کرلی۔ ایئر انڈیا میں ملازمت کرتے ہوئے عینی دِویا نے سپین اور لندن میں بوئنگ 737 اڑانے کی تربیت لی جس کے بعد وہ دنیا کا سب سے بڑا ٹوئن جیٹ بوئنگ 777 اڑانے کے قابل ہوئیں۔ اس حوالے سے عینی دِویا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بوئنگ 737 پر کمانڈ حاصل ہوئی لیکن میں ہمیشہ سے بوئنگ 777 اڑانا چاہتی تھی، اس لیے مجھے کچھ اور وقت انتظار کرنا پڑا۔ ایئر انڈیا میں کام کرنے کے دوران انہوں نے بی ایس سی ایوی ایشن کی ڈگری حاصل کی اور اپنی تنخواہ سے بہن بھائیوں کی بیرون ملک تعلیم کا خرچہ اٹھانے کیساتھ ساتھ والدین کے لیے گھر بھی خریدا۔ عینی دِویا نے دوسری خواتین کو بھی حوصلہ دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور وہ کریں جو وہ کرنا چاہتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہر خاتون کو اپنا خواب پورا کرنا چاہیے۔بھارتی خاتون نے دنیا میں بوئنگ 777 طیارہ اڑانے والی سب سے کم عمر خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔ عینی دِویا نامی بھارتی خاتون نے صرف 30 سال کی عمر میں پائلٹ بننے کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…