دنیا کی معیشت پر چین کا قبضہ

27  جولائی  2017

واشنگٹن (آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لغراد نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے بڑھوتی کا رجحان جاری رہنے کی صورت میں ادارے کا مرکز اگلے 10 برسوں میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منتقل ہو سکتا ہے۔امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لغراد کا کہنا تھا کہ چین اور دیگر ترقی پذیر منڈیوں میں ترقی کا رجحان جاری رہنے کی صورت میں

آئی ایم ایف کی ووٹنگ میں اس کا اثر رسوخ بھی بڑھ سکتا ہے۔آئی ایم ایف کی سربراہ کا کہنا تھا کہ چین کے پاس ووٹ کی طاقت آنے کی وجہ سے فنڈ کا مرکز واشنگٹن سے بیجنگ میں منتقل ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے لیے ضروری ہے کہ دنیا کی بڑی اور ترقی پذیر منڈیوں کی نمائندگی ہو اور اس کا مطلب یہ ہے کہ 10 سال کے بعد ہو سکتا ہے کہ ہم خطاب واشنگٹن کی بجائے بیجنگ میں کر رہے ہوں۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا قیام 1945 میں عمل میں آیا تھا اور اس وقت سے اب تک اس کا مرکزی دفتر امریکا میں واقع ہے۔امریکا کو آئی ایم ایف کے 16.5 فیصد ووٹ کے حق کے ساتھ فیصلوں کو ویٹو کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ماہرین اقتصادیات کے اندازوں کے مطابق اگر چین سالانہ 6 فیصد سے زائد شرح سے ترقی کا سفر جاری رکھتا ہے تو اگلے 10 برسوں میں وہ امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی قوت بن جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…