جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین ،روس اور ایران ملکر کیا کررہے ہیں؟امریکہ کے لئے کھلی دھمکی ،سی آئی اے کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 26  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)سی آئی اے نے چین کو امریکی غالب پوزیشن کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا،بیجنگ کی مضبوط معیشت اور افرادی قوت امریکہ کے لئے انتہائی خطرہ ہے،امریکہکو دہشت گردی اور شمالی کوریا کی جانب سے سیکورٹی خدشات سے کم خطرہ لاحق ہے جبکہ چین ،روس اور ایران کا بڑھتا گٹھ جوڑ امریکہ کے لئے دھمکی ہے،بیجنگ کی دفاعی حکمت عملی امریکہ اور اس کی فوجی صلاحیتوں کے لئے امتحان ہے،

چین کے زیادہ تنازعات امریکہ کے اتحادیوں سے ہیں۔ امریکی سی آئی اے کے عہدیدار مائیک پمپی یو نے واشنگٹن فری بیکن کے سینئر ایڈیٹر اور قومی سلامتی کے رپورٹر بل گرٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین دنیا میں امریکی غالب پوزیشن کے لئے سب بڑا خطرہ ہے۔ خدشہ ہے کہ چین امریکہ سے یہ غالب پوزیشن نہ چھین لے۔چین ، روس اور ایران میں سے کون امریکہ کے ساتھ مخلص ہے یہ پتہ لگانا ممکن نہیں ۔ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ میں کسے سمجھتا ہوں تو میں چین کا نام لوں گا۔ لیکن اس کے باوجود امریکہ کو اگر خطرہ ہے تو وہ چین سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ کی مضبوط معیشت اور افرادی قوت امریکہ کے لئے مسلسل خطرہ ہ کی علامت ہے اب تو ویسے بھی چین نے فوجی صلاحیت میں بھی بہت سے ترقی یافتہ ممالک سے زیادہ جدید اور خطرناک ہتھیاروں کا اضافہ کیا ہے اور مسلسل اضافہ کے لئے جدید تقاضوں کو اپنا رہا ہے۔مائیک نے کہا کہ دہشت گردی اور شمالی کوریا کی جانب سے لاحق سیکورٹی خدشات سے امریکہ انتہائی آسانی سے نبٹ سکتا ہے لیکن یہاں پر بھی چین آڑے آ جاتا ہے ۔ چین روس اور ایران کا اس خطے میں بڑھتا اتحاد بھی امریکہ کے لئے پریشان کن ہے مجھے لگتا ہے کہ چین کو اپنی کامیابی کا معلوم ہے اس لئے وہ اپنے خطے کے ممالک سے روابط کو بہتر سے بہتر بنانے میں لگا ہوا ہے۔

مائیک نے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ چین اور امریکہ تجارتی اور سرمایہ کاری میں ساتھی بھی ہیں لیکن جنوبی بحیرہ چین پر مکمل چین کا کنٹرول امریکہ کے مفادات کے منافی ہے۔ جنوبی چین سمندر کے ایک بڑے حصے پر بیجنگ کا علاقائی دعویٰ ہے۔ جس کے ذریعے اس کو بحری نقل و حمل میں آسانی ہے جبکہ دیگر ممالک جن میں جنوبی کوریا، فلپائن اور دوسرے امریکی اتحادی ممالک کے دعویٰ کو چین جھٹلاتا ہے۔

امریکی خیال میں سمندری پانی غیر جانبدار ہونا چاہئے۔دوسری جانب چین اپنے جنگجو فوجی طیاروں کو باقاعدگی سے اس سمندری علاقہ میں گشت کرواتا ہے۔امریکہ اور چین مابین شمالی کوریائی ایٹمی مسئلے کو حل کرنے کے بارے میں بھی اختلافات پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کو یقین ہے کہ شمالی کوریا پر اضافی دباؤ ایک بڑے بحران کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے جس سے خطے اور اس سے باہر تمام قوموں کو نقصان پہنچے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…