جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ٹرمپ کو پہلی بڑی شکست،بغاوت ہوگئی

datetime 26  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے اوبامہ کیئر بل ختم کرنے کی مخالفت کردی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ہی پارٹی کے 9 ارکان نے اوبامہ کیئر کے حق اور ٹرمپ کے نئے ہیلتھ کیئر پلان کی مخالفت میں ووٹ دے دیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی سینیٹ میں حکمران جماعت ریپبلکن کے پاس 52 ارکان ہیں جبکہ اپوزیشن پارٹی اور سابق حکمران جماعت ڈیموکریٹس کے 48 ارکان ہیں۔ اوبامہ کیئر بل منسوخ کرنے کیلئے پچاس ووٹ درکار تھے۔

تاہم 9 ریپبلکنز نے بغاوت کردی اور اوبامہ کیئر کی حمایت کردی جس کی وجہ سے ٹرمپ کا نیا ہیلتھ کیئر پلان مسترد ہوگیا۔ بغاوت کرنے والے ریپبلکن ارکان میں سوزان کولنز ، باب کارکر، ٹام کوٹن، لنڈسے گراہم، ڈین ہیلر ، مائک لی، جیری موران، لیزا مرکووسکی اور رینڈ پال شامل ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے ہیلتھ کیئر بل کی مخالفت کرنے والے ارکان کو واضح  کہا تھا کہ ’’ جو میرے بل کی مخالفت میں ووٹ ڈالے گا اسے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…