جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

بشار الاسد کے بیٹے کو برازیل میں شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں ریاضی کے عالمی اولمپیاڈ میں شریک شامی ٹیم میں بشار الاسد کا بیٹا حافظ بھی شامل تھا تاہم اس نے اپنی کارکردگی سے سب لوگوں کو مایوس کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بشار کا بیٹا چھ ارکان پر مشتمل شامی ٹیم میں چھٹی اور آخری پوزیشن پر رہا جب کہ اسی ٹیم کے طالب علم مارک جبور نے اپنے ساتھیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور چاندی کا تمغہ لے کر وطن لوٹا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مقابلے میں دنیا بھر سے 615 طالب علموں نے شرکت کی جن میں حافظ بشار الاسد نے بدترین کارکردگی کی بدولت 528 ویں پوزیشن حاصل کی۔ اس کے درست جوابات کا تناسب صرف 14.17% رہا۔ حافظ کا ہم وطن مارک جبور عالمی سطح پر 82 ویں پوزیشن پر رہا جس نے اس کو چاندی کے تمغے کا حق دار بنا دیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے بہت سے تبصروں میں بعض کے نزدیک مقابلے میں “کسی دھونس اور دھاندھلی کا وجود نہیں تھا” اس لیے حافظ بشار الاسد کو وہ ہی پوزیشن (آخری) ملی جس کا وہ مستحق تھا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…