لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انجینئرنگ کا سب سے بڑا مقابلہ فارمولہ اسٹوڈنٹ پاکستانی نوجوانوں نے جیت لیا، جہاں این ای ڈی کے طلبہ نے لندن میں ہونے والا بریک تھرو ایوارڈ نام کیا۔دو سال کی محنت کے بعد فارمولہ ون کار کا ماڈل تیار کرلیا، ٹیم تھرو آوٹ، پرفیکٹ باڈی ، بہترین الیکٹرونکس کی کیٹیگری میں انعام کی حقدار
قرار پائی، پاکستان کو سلور اسٹون فارمولہ ریسنگ سرکٹ ٹریک پر ایوارڈ سے نوازا گیا، مقابلے میں دنیا کے پینسٹھ ملکوں کی پچاسی جامعات نے شرکت کی۔ بھارت، چین، بنگلہ دیش سمیت ایشیائی ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سولہ انجینیرز کی ٹیم کی سربراہی راہول مہیشوری کررہے تھے، راہول مہیشوری کا تعلق مٹھی سے ہے۔