ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کو اب زخم سہلانے کا موقع بھی نہیں دیاجائے گا، ترجمان چینی وزارت خارجہ کااعلان،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین واضح کرتا ہے کہ دوکھلم سیکٹر کوئی متنازعہ علاقہ نہیں ہے یہ چین کا حصہ تھا اور رہے گا، بھارت نے چین کی عملداری کو چیلنج کیا ہے ، اگر بھارت ہٹ دھرمی پر قائم رہا تو اسے اپنے زخم سہلانے کا بھی موقع نہیں دیا جائے گا،چین کے سرکاری خبر رساں ادرہ کے مطابق چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے بات چیت کے دوران واضح کیا کہ

آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بش نے کہا کہ “میری سمجھ یہ ہے کہ یہ ایک طویل مدتی تنازعہ ہے :آسٹریلیا علاقائی تنازعات والے ملکوں کے درمیان امن کے ذریعے حل تلاش کرنا چاہتا ہے کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ علاقائی تنازعات کو بلاشبہ پر امن ماحول میں مذاکرات سے حل کیا جانا چاہئے لیکن یہاں میں یہ واضح کر دوں کہ دوکھلم سیکٹر کوئی متنازعہ علاقہ نہیں ہے یہ چین کا حصہ تھا اور رہے گا۔ بھارت نے غیر ضروری طور پر ہٹ دحرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے داخل ہونے کی کوشش کی اور چین کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ سکھم سیکٹر کیوں کہ بھارت چین مابین تسلیم شدہ سرحد ہے اس کی حد بندی کر دی گئی ہے۔دونوں سرحدوں پر موقف کی نوعیت مختلف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین خطے میں امن و استحکام کے لئے سرحد پر کشیدگی نہیں چاہتا لیکن چین اپنے علاقہ میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔لو نے کہا کہ بھارت کی جانب سے چین پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ کا سبب چین ہے جب کہ چین اب تک صبر و تحمل کا مطاہرہ کرتے ہوئے مسلسل کشیدگی میں کمی کے لئے زور دے رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…