پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

قطر کو تاریخی نقصان کا سامنا،سعودی عرب نے جھٹکادیدیا

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات خراب ہونے کے بعد دوحہ میں سرمایہ کاری کرنے والی 388 سعودی کمپنیوں نے کام بند کر کے واپسی کی راہ اختیار کی جس کے نتیجے میں قطر کو غیر معمولی معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان کمپنیوں کے ساتھ ساتھ قطر میں سعودی کمپنیوں کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری کے 50 ارب ریال بھی ملک سے نکل گئے ہیں۔

سعودی اخبار کے مطابق قطر میں سرمایہ کاری کرنے والے سعودی گروپوں نے وہاں پر کام بند کر کے وطن واپسی کا سفر اختیار کیا ہے۔ اس وقت سیکڑوں سعودی کمپنیاں قطر میں کاروبار بند کرچکی ہیں اور بیسیوں بند کرنے کے مراحل میں ہیں۔گذشتہ برس قطر نے سرکاری سطح پر ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک میں سعودی عرب کی 315 سرمایہ کار کمپنیاں کام کررہی ہیں جو 100 فی صد سعودی سرمائے سے چل رہی ہیں جن کے سرمائے کا حجم 1.23 قطری ریال ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا تھا کہ جب سے خلیجی ملکوں کے ساتھ قطر کا تنازع پیدا ہوا ہے قطر کے تیل اور گیس بردار جہاز سمندری راستے استعمال کرتے ہیں۔خلیجی بحران کے بعد قطر کو خوراک اور غذائی سامان کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ قطر کو اپنی 27 لاکھ آبادی اور ہزاروں غیر ملکی ملازمین کے لیے خوراک ہوائی جہازوں کے ذریعے منگوانا پڑ رہی ہے۔غیر قطری ملازمین اور کم آمدنی والے افراد کے لیے مہنگی اشیائے صرف کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے۔ اوسط اندازے کے مطابق قطر میں ایک شہری کی اوسط آمدن 2000 سے 15000 ریال کے درمیان ہے۔ البتہ حمد میڈیکل سٹی، قطر پٹرولیم، قطر فاؤنڈیشن اور قطر نیوز ایجنسی کے ملازمین کی تنخواہیں کچھ زیادہ ہیں۔ دیگر محکموں میں نچلے درجے کے ملازمین کے لیے بحران کے بعد اشیائے صرف اور خوراک کا سامان خرید کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…