پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

’پہاڑ اپنی جگہ سے ہل سکتے ہیں، ہم نہیں‘‘ چین نے بھارت کو دو ٹوک جواب دیدیا

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بھارت کوخبردارکیا ہے کہ ملک کی سلامتی اورسرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں بھارت چینی فوج کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چینی فوج اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے،

پہاڑاپنی جگہ سے ہل سکتے ہیں لیکن چینی عوام کے عزم کوہلانا ناممکن ہے، چین کی خودمختاری اورسرحدوں کی حفاظت کو مستقل مضبوط کیا جارہا ہے۔ووکیان کا کہنا تھا کہ چینی فوج نے سکم بارڈر پر ہنگامی اقدامات مکمل کرلیے ہیں جس کے بعد محاصرے اور مشقوں پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہے۔اس سے قبل چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ جون میں سکم پر بھارتی فوج چینی سرحد کی حدود میں داخل ہوگئی تھی اور ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی وہیں موجود ہے۔گزشتہ دنوں یہ خبریں بھی گرم تھیں کہ سکم پر چینی فوج کے ہاتھوں 158 فوجی مارے گئے، تاہم چین نے اس کی بھی تردید کی تھی۔چین نے بھارت سے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ حالات کو مزید بگڑنے سے بچانے کیلئے بھارتی فوجیوں کو فوری طور پر ۔واپس بلالے۔خیال رہے کہ سکم کے قریب علاقے ڈوکلا م کے علاقے میں بھارت اورچین کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے کشیدگی ہے اور دونوں ممالک نے ہزاروں فوجی سرحد پر تعینات ہیں۔چین کا الزام ہے کہ بھارتی فوج حال ہی میں اس کے ریاستی علاقے میں داخل ہو گئی تھی اور بھارت کے شمال مشرقی علاقے سکم کے حوالے سے دونوں ہمسایہ ملکوں کے مابین جو مفاہمت ہوئی تھی، بھارت اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…