دوحہ ( آن لائن )سعودی عرب اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات خراب ہونے کے بعد دوحہ میں سرمایہ کاری کرنے والی 388 سعودی کمپنیوں نے کام بند کر کے واپسی کی راہ اختیار کی جس کے نتیجے میں قطر کو غیر معمولی معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان کمپنیوں کے ساتھ ساتھ قطر میں سعودی کمپنیوں کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری کے 50 ارب ریال بھی ملک سے نکل لیے گئے ہیں۔
قطر میں سرمایہ کاری کرنے والے سعودی گروپوں نے وہاں پر کام بند کر کے وطن واپسی کا سفر اختیار کیا ہے۔ اس وقت سیکڑوں سعودی کمپنیاں قطر میں کاروبار بند کرچکی ہیں اور بیسیوں بند کرنے کے مراحل میں ہیں۔گذشتہ برس قطر نے سرکاری سطح پر ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک میں سعودی عرب کی 315 سرمایہ کار کمپنیاں کام کررہی ہیں جو 100 فی صد سعودی سرمائے سے چل رہی ہیں جن کے سرمائے کا حجم 1.23 قطری ریال ہے۔