کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر اور چار عرب ممالک میں تنازع ختم کرانے کے لئے سرگرم ترکی کے صدر رجب طیب اردووان کویت پہنچ گئے۔ کویت کے امیر شیخ صباح الحمد سے ملاقات میں قطر کے بائیکاٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔کویت سٹی ائر پورٹ پہنچنے پر کویتی حکام ترک صدر کا شاندار استقبال کیا۔ کویت کے امیر شیخ صباح الحمد بھی ائر پورٹ پر رجن طیب اردوان کے استقبال کے لئے موجود تھے ۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خلیجی ممالک کے بحران ،سعودی عرب ،مصر ،متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔کویت پہلے ہی اس بحران کے خاتمے کے لئے مصالحتی کوششیں کررہا ہے ، اوراتوار کو ترک صدر رجب طیب اردووان بھی ان کوششوں میں شامل ہوگئے۔ ترک صدر نے کویت روانگی سے پہلے جدہ میں سعودی فرمان روا شاہ سلیمان سے بھی ملاقات کی۔رجب طیب اردوان آج کویت سے قطر جائیں گے۔