نئی دہلی(نیوزڈیسک)پاناما کا ہنگامہ،پاکستان کے بعد بھارت بھی لرز اُٹھا،19ہزار کروڑ کا کالادھن منظر عام پر آگیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بعد بھارت بھی پاناما کے ہنگامے سے گونج اٹھابھارت کے محکمہ انکم ٹیکس نے پاناما پیپرز سمیت بیرون ممالک چھپائے گئے 19 ہزار کروڑ روپے کے کالا دھن کا سراغ لگا لیا ہے جس کے بعد 115 کیسز کی 271استغاثہ شکایات فوجداری عدالتوں کو بھجوادی گئی ہیں ،بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں بتایا کہ سات سو بھارتیوں
کے آف شور کمپنیوں میں نام ہیں ، ان غیر اعلانیہ کھاتوں میں بھارتیوں نے گیارہ ہزار کروڑ سے زیادہ رقوم چھپا رکھی ہیں جن کاانکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات کے بعد سراغ لگا لیا ہے ،لوک سبھا میں بتایا گیا ہے کہ سوئٹزر لینڈ کے ایچ ایس بی سی بینک کے کھاتہ داروں سمیت دیگر عالمی لیکس کی تفتیش سے بھیً آٹھ ہزار کروڑ روپے کے کالے دھن کا سراغ لگالیاگیا ہے اس سلسلے میں 31 مقدمات کی 72 استغاثہ شکایات فوجداری عدالتوں کو بھجوادی گئی ہیں جن پر کارروائی جاری ہے ۔