بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ اپنا خطرناک ترین ہتھیارمنظر عام پر لے آیا،اب دشمنوں کو خوف سے کانپنے پر مجبور کر دینگے،ٹرمپ کا اعلان

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے جدید ترین ٹکنالوجی کے حامل نئے امریکی جنگی جہاز کا افتتاح کر دیا ہے جس پر 13 ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افتتاح کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ دنیا کیلئے ایک لاکھ ٹن وزنی پیغام ہے اور امریکہ کے دشمنوں کو خوف سے کانپنے پر مجبور کر دے۔صدر ٹرمپ نے جوہری توانائی سے چلنے والے اس جدید ترین طیارہ بردار جہاز کو ریاست ورجینیا کے نورفوک بحری اڈے پر امریکی بحریہ کے حوالے کیا۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے واضح طور پر اعلان کیا کہ سمندی اْفق پر یہ طیارہ بردار جہاز جہاں بھی دکھائی دے گا، یہ امریکہ کے اتحادیوں کیلئے اطمنان کا پیغام لائے گا اور ہمارے دشمنوں کیلئے انتہائی خوف کی علامت ہو گا کیونکہ وہ جان جائیں گے کہ امریکی جہاز ا? رہا ہے اور پوری قوت سے آرہا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ اس بیڑے کی وجہ سے ہمیں لڑنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ لیکن اگر کوئی تنازعہ کی صورت پیدا ہوتی ہے تو ہمیشہ یہ ہماری جیت کی نوید لائے گا۔صدر ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما کی انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اْس نے ہماری عسکری تیاری پر بھرپور توجہ نہیں دی۔ اْنہوں نے کانگریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا فرض پورا کرے اور امریکی افواج کیلئے ضرورت کے مطابق مالی وسائل فراہم کرنے کی منظوری دے۔اس مہنگے ترین طیارہ برادر جہاز کی تیاری کا کام 2009 میں شروع ہوا تھا اور اسے 10 ارب50 کروڑ ڈالر کی لاگت سے 2015 میں مکمل ہونا تھا لیکن امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کی تیاری میں شامل ہونے والی جدید ترین ٹکنالوجی کی وجہ سے اس کی لاگت اور تیاری کی مدت میں اضافہ ہو گیا۔ یہ بیڑہ 50 برس تک کارآمد ہو گا اور اس کے جوہری توانائی کے پلانٹ سے یہ 20 سال تک بغیر کسی دوسرے ایندھن کے چلتا رہے گا۔

اس طیارہ بردار جہاز کو امریکہ کے 38 ویں صدر جیرالڈ فوڈ سے موسوم کیا گیا ہے جو دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی بحریہ میں لیفٹننٹ کمانڈر تھے۔ نام رکھنے کی تقریب سابق صدر فورڈ کی بیٹی سوزن فورڈ بیلز کے ہاتھوں 2013 میں منعقد ہوئی تھی ۔فورڈ کلاس کے یہ بحری بیڑے حالیہ طور پر استعمال ہونے والے نیمیٹس سوپر طیارہ بردار جہازوں کی جگہ لیں گے ۔ نیمیٹس طیارہ بردار جہازوں کا بیڑہ جوہری توانائی سے چلنے والے دس جہازوں پر مشتمل ہے۔ ان کا نام دوسری عالمگیر جنگ کے دوران امریکی بحریہ کے ایڈمرل چیسٹر ڈبلیو نیمیٹس کے نام پر رکھا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…