جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران کا نئے میزائلوں کی تیاری کے اشتعال انگیزمنصوبے کا افتتاح

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران ( آن لائن )ایرانی وزارت دفاع نے عالمی دباؤ اور امریکی مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے میزائلوں کی تیاری کے منصوبے کا افتتاح کر لیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے والے میزائلوں کی نئی لائن کے افتتاح کے موقع پر ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان نے کہا کہ ان کا ملک دفاعی شعبے میں مزید منصوبوں پر بھی کام شروع کرے گا۔

انہوں نے اس نئے میزائل’شکار 3‘ کے بارے میں بتایا کہ یہ 27 کلو میٹر بلندی پر 120 کلو میٹر دور اپنے ہدف کو درست انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل طاقت ور میزائل ہوگا۔مسٹر حسین دھقان کا کہنا تھا کہ مذکورہ میزائل سے جنگی طیاروں، ڈرون طیاروں، کروز میزائلوں اور جنگی ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا جاسکے گا۔ایران کی طرف سے نئی میزائل لائن کا افتتاح ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ چند ہی روز قبل امریکی حکومت نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے تسلسل پر تہران پر اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…