پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’امریکہ کی ایران کو سخت دھمکی ‘‘ جنگ کا خطرہ۔۔ کیا ہونے والا ہے ؟ 

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگرا س نے بلا جواز گرفتار امریکی شہریوں کو رہا نہ کیا تو اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس ترجمان نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کہا ہے کہ

10 سال پہلے ایران سے لاپتہ ہونے والے فوجی افسر رابرٹ لیونسن، پی ایچ ڈی کے طالبعلم شیو وانگ ، کاروباری شخصیت سیامک نمازی اور اس کے والد کو رہا کرکے امریکہ کے حوالے کیا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ان تمام امریکی شہریوں کو واپس لانے لانے کی کوشش کر رہی ہے جنہیں کسی بھی ملک میں غیر قانونی طور پرحراست میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ اتوار کے روز ایران کی ایک عدالت نے چینی نڑاد امریکن پی ایچ ڈی سٹوڈنٹ شیو وانگ کو جاسوسی کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔علاوہ ازیں ایران نے 46 سالہ سیامک نمازی اور اس کے 80 سالہ باپ باقر نمازی کو جاسوسی کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔ سیامک نمازی کو 2015 میں ایرانی فوج نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ اپنی فیملی سے ملنے تہران گیا تھا۔ ایرانی فوج نے سیامک کے والد باقر کو بھی گزشتہ سال فروری گرفتار کرلیا تھا۔ باقر نمازی ایران کے ایک صوبے کے گورنر رہ چکے ہیں جبکہ وہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایران میں نمائندگی کر رہے تھے۔

رابرٹ لیونسن ایف بی آئی کے انسداد منشیات کا رکن تھاجو 2007 میں ایران میں لا پتہ ہوا تھا، امریکی حکومت نے لیونسن کی اطلاع دینے والے کیلئے 50 لاکھ ڈالر کے انعام کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…