لندن (آئی این پی )دوکھلم معاملہ پر بھوٹان کی مکمل خاموشی نے بھارتی سازش بے نقاب کر دی، متنازعہ علاقہ کا براہ راست تعلق چین اور بھوٹان مابین ہے، بھارت بن بلایا مہمان بن گیا ، غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کے دوران بھوٹان کے جنوب مشرقی حصے میں زیادہ تر انڈین شہریوں کا کہنا ہے کہ سرحدی تنازع پر انڈیا اور چین کے درمیان کشیدگی سے متعلق خبروں پر یہاں کوئی بات چیت نہیں کرتا ہے اس لیے ایسا محسوس ہی نہیں ہوتا کہ انڈیا اور چین کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔
بی بی سی کے مطابق جب بھوٹان اس معاملہ پر پوری طرح خاموش دکھائی دیتا ہے تو بھارت کا یہ کہنا کہ بھوٹان کے کہنے پر بھارت نے اپنی افواج یہاں جمع کی اور چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کھڑا کیا بے بنیاد لگتا ہے۔ بھوٹان میں موجود بھارتی تاجر سریش اگروال نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی طرح کا کوئی مسئلہ نہیں ہے یہاں کے لوگ اپنے ملک کے بارے میڈیا سے کھل کر بات نہیں کرتے۔ یہاں ہر دکان کے اندر بادشاہ کی تصویر لگانا لازمی ہے۔