واشنگٹن/لندن (آئی این پی) امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے فرنٹ لائن کے کردار اور قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے فوجی امدادجاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔برطانوی خبررساں ادارے ’’رائٹرز ‘‘ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون پاکستان کو مالی سال 2016کی مد میں فوجی اخراجات کیلئے واجب الادا رقم جاری نہیں کرے گا اس بات کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع جم میٹس کی جانب سے
کانگریس کو یہ بتانے کہ اسلام آبا د نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی نہیں کی کے بعد کیا گیا ہے۔پینٹاگون کے ایک ترجمان ایڈم سٹمپ نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ پاکستانی حکومت کواس وقت فنڈز جاری نہیں کیے جاسکتے کیونکہ سیکرٹری دفاع نے تصدیق نہیں کی ہے کہ پاکستان نے مالی سال 2016 کے تحت قومی دفاعی اختیار کے ایکٹ کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کاروائی کی ہے ۔