ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین اور بھارت جنگ کے دھانے پر،بھارتی میڈیا نے ہی بھارتی عوام کے خون خشک کردیا،ملک بھر میں خوف و ہراس

datetime 21  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)چین اور بھارت جنگ کے دھانے پر،بھارتی میڈیا نے ہی بھارتی عوام کے خون خشک کردیا،ملک بھر میں خوف و ہراس،چین اور بھارت جنگ کے دہانہ پر ہیں،میڈیا اور سفارتی بیانات خطرات اور دھمکیوں سے پر ہیں،چین خبردار کر رہا ہے کہ موجودہ صورتحال ایک بڑا بکھیڑا کھڑا کر سکتی ہے، چین نے تنازع پر موقف سخت کر لیا ہے،بیجنگ کے سرکاری میڈیا کا حال بھی کچھ کم نہیں ہے جو 1962 میں سرحد تنازع سے متعلق ہونے والی جنگ میں انڈیا کی شکست کو یاد دلا رہا ہے،

دہلی کے ایک اخبار کے مطابق اگر آپ میڈیا میں آج کل کی شہہ سرخیوں پر نظر ڈالین تو معلوم پڑتا ہے کہ چین اور بھارت جنگ کے دہانہ پر ہیں۔میڈیا اور سفارتی بیانات خطرات اور دھمکیوں سے پر ہیں۔ دیلی کے ہی ایک دوسرے اخبار کے مطابق چین نے تنازع پر موقف سخت کر لیا ہے۔بیجنگ کے سرکاری میڈیا کا حال بھی کچھ کم نہیں ہے جو 1962 میں سرحد تنازع سے متعلق ہونے والی جنگ میں انڈیا کی شکست کو یاد دلا رہا ہے۔چینی میڈیا اس وقت کی تصاویر اور رپورٹ شائع کر رہا ہے۔ گلوبل ٹائمز اس سلسلہ میں پیش پیش ہے۔چین اور بھوٹان کے درمیان اس علاقے کی ملکیت کے حوالے سے اختلافات ہیں اوربھارت اس معاملے میں بھوٹان کے موقف کا حامی ہے۔ بھارت کو اس بات پر تشویش ہے کہ اگر مذکورہ شاہراہ کی تعمیر مکمل ہوگئی تو دفاعی حکمت عملی کے اعتبار سے بہت ہی اہم راہداری ’چکن نی‘’ تک چین کی رسائی بہت آسان ہوجائے گی۔ دونوں ممالک ایدوسرے کو افواج واپس بلانے کا کہہ رہے ہیں لیکن نتیجہ کچھ نہیں۔اس بار چین نے بھارت کے خلاف اپنے موقف میں شدت پیدا کی ہے اور متنازعہ علاقے سے نکل جانے کو کہا ہے۔ واضح رہے کہ 1967 اور87 ۔ 1986میں دونوں فوجیں آمنے سامنے آئی تھیں لیکن کوئی بڑی لڑائی نہیں ہوئی۔دفاعی تجزیہ نگار اجے شکلا کے مطابق بھارت کا خیال ہے کہ اس نے بھوٹان کے ساتھ جو وعدے کر رکھے ہیں چین انہی وعدوں اور عزم کا امتحان لے رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چین ہمیشہ سے ہی اس قربت سے نالاں رہا ہے۔‘اس بار چین نے بھارت کے خلاف اپنے موقف میں شدت پیدا کی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ کہ ’حالات کو مزید خراب ہونے‘ سے بچانے کے لیے انڈین فورسز کو وہ علاقہ چھوڑ کر نکل جانا چاہیے۔انڈین مبصروں کا خیال ہے کہ چین کے انتباہ کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ چینیوں کی طرف سے طاقت کے استعمال کا طریقہ یہ رہا ہے کہ وہ مناسب بیانات اور انتباہ کے ساتھ ساتھ پہلے اس کے لیے گراؤنڈ ورک تیار کرتے ہیں۔

ایک چینی ماہر نے مجھے بتایا کہ اس بنیاد پر چین کی دھمکیوں کو صرف دھونس سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔چین سے جنگ کے خطرے کے پیش نظر بھارت میں شدید خوف و ہراس پایاجاتاہے اس موقعے پر بھارتی میڈیا جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کررہا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید تشویش کا شکار ہیں شہر شہر چین سے بھارت کی جنگ کے موضوع پر تبصرے جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…