نئی دہلی(این این آئی) بھارت اور چین کے مابین سرحدی کشیدگی سے متعلق بھارت چین سے مذاکرات کیلئے تیار ہوگیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ جون میں سکم پر بھارتی فوج چینی سرحد کی حدود میں داخل ہوگئی تھی اور ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی وہیں موجود ہے۔
گزشتہ دنوں یہ خبریں بھی گرم تھیں کہ سکم پر چینی فوج کے ہاتھوں 158 فوجی مارے گئے، تاہم چین نے اس کی بھی تردید کی ہے۔ البتہ چین نے بھارت کو انتباہ کیا کہ سرحدی کشیدگی سے بچنے کیلئے بھارت اپنی فوج چینی سرحد سے ہٹائے۔ دوسری جانب اس معاملے پر بھارت مذاکرات کیلئے تیار ہوگیا ہے اور بات چیت کے ذریعے ہی معاملے کو حل کرنا چاہتا ہے