بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے درندگی کی انتہاکردی،پرائمری سکول کی ننھی بچی کے ساتھ لرزہ خیز سلوک،ہنگامے پھوٹ پڑے

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ٹرک نے سکول کی ننھی طالبہ کی کچل کر شہید کردیا،واقعے کے بعد اہل خانہ اور سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا، مظاہرین نے واقعے میں ملوث بھارتی فوجی کو گرفتار کرکے اس پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا تاہم قابض بھارتی فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور پیلٹ گنز سے فائرنگ و آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے،

ادھرحریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یسین ملک نے بھارتی قبضے کے خلاف(آج ) جمعے کو وادی میں مکمل ہڑتال اور اقوام متحدہ کے دفترکے باہر مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کا ایک تیز رفتار ٹرک دانستہ طور پر معصوم بچی کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا، جس کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہوگئی۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی۔ بچی کی شناخت عروبہ کے نام سے ہوئی جو پرائمری اسکول کی طالبہ تھی۔ننھی طالبہ کی شہادت پر بچی کے اہل خانہ اور سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے واقعے میں ملوث بھارتی فوجی کو گرفتار کرکے اس پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم قابض بھارتی فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور پیلٹ گنز سے فائرنگ و آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے اس اسپتال پر بھی شیلنگ کی جہاں بچی کو منتقل کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے مریضوں کی حالت بھی بگڑ گئی۔ادھر سید علی گیلانی، میر واعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یسین ملک سمیت تمام حریت پسند رہنماں نے بھارتی قبضے کے خلاف جمعے کو وادی میں مکمل ہڑتال اور اقوام متحدہ کے دفترکے باہر مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…