تہران ( آن لائن ) ایرانی فوج کے سپہ سالار جنرل محمد علی جعفری نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے ان کے خلاف نئی پابندیاں عاید کی تو وہ امریکی فوجی اڈوں کو حملوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا امریکا کی بہت بری غلطی ہوگی اور اسے اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ایران کے عسکری اداروں پر نئی پابندیاں عاید کررہا ہے تو وہ اپنے فوجی اڈے ایران سے ایک ہزار کلو میٹر دور کردے امریکا کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ نئی اقتصادی پابندیوں کی حماقت کے نتیجے میں اسے کیا قیمت چکانا ہوگی۔ پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا امریکا کی بہت بری غلطی ہوگی اور اسے اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔خیال رہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل تجربات کے تسلسل اور پاسداران انقلاب کی خطے میں دہشت گردی کی کارروائیوں پر امریکا نے تہران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔