اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میںشدید زلزلہ آیا ہے،امریکی زلزلہ پیمامرکزکے مطابق زلزلہ روس کے جزیرہ نما کمچٹکا میں آیا۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7اعشاریہ 8ریکارڈ کی گئی ہے،جس کا مرکز سمندری
علاقے میں ہونے کے باعث سونامی کا خطرہ ہے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا کہ زلزلے کا مرکزر وسی علاقے نکول اسکایو سے 123میل جنوب مشرق سے دور تھا۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق مذکورہ زلزلے سے بحرالکاہل کے کئی حصوں میں سونامی کا خطرہ ہے۔