بیجنگ(آئی این پی)چین کے سب سے زیادہ طاقتور ڈرون بمبار طیارے 5-CHنے اپنی تربیتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے، یہ بمبار طیارہ 16میزائل لے کر 60گھنٹے تک 10ہزار کلومیٹر کی رفتار سے مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے سب سے زیادہ طاقتور ڈرون بمبار طیارے 5-CHنے اپنی تربیتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
اب چین اس طیارے کو بڑی تعداد میں بنانے کا خذواہش مند ہے تا کہ اپنی فوجی ضروریات کے علاوہ اس کے ذریعے زر مباد لہ کے ذخائر میں بھی اضافہ چاہتا ہے۔چین اس طیارے میں کچھ تبدیلی کر کے اس طیارے کو دوسرے جیسا کہ ایمرجنسی،حادثات وغیرہ کے لئے بھی استعمال میں لانا چاہتا ہے