پاکستان کی خوبرو سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بالی ووڈ میں بھی چرچے

17  جولائی  2017

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خارجہ حنار بانی کھر کے فیشن و اسٹائل سے دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری بالی وڈ بھی متاثر ہو گیا ۔وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو نہ صرف انکے فیشن کے باعث کافی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بلکہ اکثر وہ اس حوالے سے خبروں کی زینت بھی بنتی رہتی ہیں۔

لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ کھر کے اس اسٹائل سے بالی وڈ ستارے بھی متاثر ہیں ۔بالی وڈ اداکارہ دیویا دتہ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ارادہ میں حنا ربانی کھر کے فیشن اور اسٹائل کو اپنایا ہے ۔بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا نے کے مطابق دیویا کا کہنا ہے کہ فلم میں اپنائے گئے طرزو اطوار بغیر کسی ارادے اپنائے گئے تھے لیکن ان میں حنا ربانی کھر سے کافی مماثلت ہے ۔بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کواس طرز واسٹائل کو اپنانے پر کافی پذیرائی بھی ملی ہے ۔ دیویا کا کہنا تھا کہ جب وہ شوٹنگ کیلئے سیٹ پر آئیں تو ہر کسی نے ان کا تقابلی جائزہ حنا ربانی کھر سے کرتے ہوئے اسکو کافی سراہا ۔جس کے بعد انہوں نے فلم میں اس انداز کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔دیویا آجکل فلم ارادہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انکے ساتھ فلم میں نصیرالدین شاہ اور ارشد وارثی جلوہ گر ہورہے ہیں ۔فلم میں دیویا کا کردار ایک پرعزم اور بے باک سیاستدان کا ہے تاہم کردار کو نبھانے سے متعلق دیویا نے مزید کہا کہ اس کیلئے ان کو زیادہ تیاری نہیں کرنی پڑی کیونکہ ہدایت کار اپرنہ سنگھ اور نشانتھ تریپاتھی اس سے بخوبی واقف ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے انکی ہدایات کو بخوبی عملی جامہ پہنایا ہے ۔واضح رہے کہ حناربانی کھر نے دوہزار گیارہ میں بھارت کا دورہ کیا تھا ،دورے کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ کے فیشن کو بھارتی ذرائع و ابلاغ میں کافی پذیرائی ملی تھی اور بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا نے حنا ربانی کھر کیلئے پاکستان نے اپنے بہترین چہرے اور نووبھارت ٹائمز نے محنتی ماڈل کی طرز پر وزیر کے الفاظ استعمال کیے تھے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…