ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’وحشی کو بھوکا رکھ کر اسے ختم کرنا ہوگا‘‘امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی،ٹرمپ نے خطرناک اعلان کردیا

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر قطر کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں امریکی فوجی اڈے کی موجودگی امریکا کی مجبوری نہیں، خطے کے کئی دوسرے ممالک اپنے ہاں امریکی فوجی اڈوں کے قیام کے لیے تیار ہیں۔امریکی ٹیلی ویژن’’ سی بی این ‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قطر دہشت گردوں کے مالی معاون کیطور پر مشہور ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ دوحہ دہشتگردی کی معاونت فوری طور پر روک دے۔ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کے قطر کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں۔ قطر میں امریکی فوجی اڈے کی موجودگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرامریکا مجبور ہوا تو دوحہ میں فوجی اڈا ختم کیا جاسکتا ہے۔ دسیوں ممالک اپنے ہاں امریکی فوجی اڈے کے قیام کے لیے تیار ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا پیٹ بھرنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے والے ممالک کو اپنی پالیسی بدلنا ہوگی۔ وحشی کو بھوکا رکھ کر اسے ختم کرنا ہوگا۔ دہشت گردی وحشت ہے اور اس کی مالی معاونت کا کوئی جواز نہیں۔قطر کے معاملے میں امریکی انتظامیہ کے درمیان پائے جانے والے اختلافات پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ دوحہ کے حوالے سے ان کے وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کے ساتھ اختلافات معمولی نوعیت کے ہیں۔ تعبیر اور طریقہ کار پر معمولی اختلاف ہے جسے جلد ختم کردیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…