ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک ایران سرحد پر حیرت انگیز واقعہ،متعددافرادہلاک،ایران کے انقلابی گارڈزنے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آئی این پی )پاک ایران سرحد پر مسلح افراد کے حملے میں 2ایرانی شہری ہلاک ہوگئے ،ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کاروائی کے نتیجے میں سرحد عبور کر کے ایران کی حدود میں آنے والے حملہ آوروں میں سے ایک کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ باقی بھاگ کر واپس پاکستان چلے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دو ایرانی شہریوں کو

پاکستان ایران سرحد پر پاکستان میں قیام پزیر عسکریت پسند گروپ نے ہلاک کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جوابی کاروائی کے نتیجے میں سرحد عبور کر کے ایران کی حدود میں آنے والے حملہ آوروں میں سے ایک کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ باقی بھاگ کر واپس پاکستان چلے گئے۔حالیہ برسوں میں ایران اور پاکستان کی سرحد پر ایرانی حکام اور پاکستان کی حدود میں سنی دہشت گرد تنظیموں کے درمیان جھڑپیں وقتا فوقتا چلتی رہی ہیں۔جہادی تنظیم جیش العدل نے ماضی میں کئی ایرانیوں کو نشانہ بنایا ہے اور ایران کا الزام ہے کہ تنظیم کا تعلق القاعدہ سے ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ ہے کہ پاکستان نے ایران سے متصل سرحدی ضلع پنجگور میں ایرانی ڈرون مار گرایا جب وہ پاکستانی سرحد کے تین سے چار کلومیٹر اندر پرواز کر رہا تھا۔اس سے پہلے اپریل اور مئی کے مہینے میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوتی تھی جب ایران نے تہران میں تعینات پاکستانی سفیر کو طلب کر کے پاکستانی سرحد کے قریب شدت پسندوں کے حملے میں نو ایرانی سرحدی محافظوں کی ہلاکت پر احتجاج کیا تھا۔اس کے بعد دونوں ملکوں نے سرحدی سکیورٹی فورسز کے درمیان مختلف سرحدی مسائل کے فوری حل کے لیے ہاٹ لائن بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…