پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کے آئند ہ عام انتخابات کون سی جماعت جیتے گی؟امریکی میڈیا نے حیرت انگیزپیش گوئی کردی

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آئی این پی)معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مسلم لیگ (ن) کو موجودہ بحران کے باوجود آئند ہ عام انتخابات کیلئے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کا معاملہ اب نوازشریف کے ہاتھوں سے باہر نکل چکا ہے تاہم مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) نوازشریف کے ساتھ بھرپور عزم کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم نے اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہیں کی،

میاں نوازشریف اپنی مدت پوری کرنے کی تیسری کوشش میں مصروف ہیں جس میں ایک سال سے بھی کم عرصہ رہتا ہے، وزیراعظم اور انکی جماعت اپنے موقف پر بھرپور انداز میں ڈٹے ہوئے ہیں۔جمعہ کو نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن کیلئے بھی فیورٹ رہے گی ۔پاناما کا معاملہ اب نوازشریف کے ہاتھوں سے باہر نکل چکا ہے تاہم مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) اور حکومت نوازشریف کے ساتھ بھرپور عزم کے ساتھ کھڑی ہے تاہم حتمی فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے ۔کیس کی اگلی سماعت پیر سے شروع ہوگی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم نے اپنی پانچ سالہ مدت مکمل نہیں کی۔میاں نوازشریف اپنی مدت پوری کرنے کی تیسری کوشش میں مصروف ہیں جس میں ایک سال سے بھی کم عرصہ رہتا ہے ۔تاہم جموریت پسندوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے خبردار کیا ہے کہ جتنا وقت قریب آتا جائے گا انھیں زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔دہائیوں کے دوران شریف فیملی نے لندن پارٹمنٹس کے بارے میں منتقلی کی وضاحتیں پیش کیں تاہم اس وقت قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں جب انھو ں نے فیلٹس کی ملکیت کا اعتراف کیا۔۔گزشتہ سال پاناما پیپر ز میں نوازشریف کے بچوں کے نام آئے ۔جے آئی ٹی میں شامل بعض ارکان پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نوازشریف کا مستقبل لٹک گیا ہے اور انکی صاحبزادی کا تناظر بھی خطرے میں ہے لیکن وزیراعظم اور انکی جماعت اپنے موقف پر بھرپور انداز میں ڈٹے ہوئے ہیں اور انھوں نے جے آئی ٹی کی تحقیقات کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل نوازشریف کو ہٹانے کی ساز ش قرار دیا کیونکہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جیت کے واضح امکانات ہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…