اسلام باد(مانیٹرنگ ڈیسک)داعش کے خلاف جنگ میں پاکستان نے مدد کی، عراقی پائلٹس کو تربیت اور انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ نہایت اہم تھا، موصول سے داعش کے انخلا کے بعد حوالے سے عراقی سفیر کی پاکستانی میڈیا کو بریفنگ ، عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں پاکستانی کردار کا پہلی بار ذکر۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں تعینات عراقی سفیر علی یاسین محمد کریم نے موصل میں داعش کے انخلا کے بعد پاکستانی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پہلی مرتبہ عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں
پاکستانی کردار کا ذکر کیا ہے۔ عراقی سفیر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس معلومات کے ساتھ ساتھ پاکستان نے اسلحہ اور فوجی طبی امداد بھی فراہم کی جبکہ داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے والے چند عراقی پائلٹس نے بھی پاکستان میں تربیت حاصل کی۔عراقی سفیر کا کہنا تھا کہ عراق اور پاکستان کے درمیان جاری انٹیلی جنس تعاون سے ہمیں خطے میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے نمٹنے میں مدد ملی انہوں نےمشرق وسطیٰ کے تنازع میں غیر جانبدار رہنے کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی کو بھی سراہا۔