منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

قطر کے کچھ لوگوں کو مسجد حرام میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطر کے کچھ لوگوں کو مسجد حرام میں داخل ہونے سے روک دیا گیا،قطر کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ قطر کے کچھ لوگوں کو مسجد حرام میں داخل ہونے سے روک دیا گیاہے تاہم اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ نہیں بتایاکہ ان لوگوں کو مسجد حرام میں داخلے سے کیوں روکا گیا ہے اوریہ کون لوگ ہیں ،اس پر سعودی عرب کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیاگیا۔

دریں اثناسعودی عرب کے وزیر ثقافت واطلاعات نے انکشاف کیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر سوشل میڈیا پر سرگرم اکاؤنٹس کی مدد سے سعودی عرب میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں پر اکسانے کی سازش کرتا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزیر ثقافت ڈاکٹر عواد العواد نے ایک بیان میں بتایا کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر سعودی عرب کی مخالفت میں سرگرم 23 ہزار اکاؤنٹس کا پتا چلا ہے۔ ان میں لندن میں مقیم سعد الفقیہ کا ’مجتھد‘ نامی اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔ڈاکٹر عواد نے بتایا کہ قطر نے 21 اپریل اور 2 جون کو سعودی عرب  میں حکومت مخالف مظاہروں پر اکسانے کے لیے ٹویٹر اکاؤنٹس کے ذریعے تخریب کاروں کی معاونت کی کوشش کی تھی مگر قطر کی دونوں بار سازشیں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ قطری حمایت یافتہ ٹویٹر اکاؤنٹس سعودی عرب میں عوام الناس کو بہکانے پر کام کررہے ہیں۔ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے جسے کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا۔سعودی وزیرثقافت واطلاعات کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ریاض حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کو بدنام کرنے اور حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر سازشوں میں سرگرم ہزاروں اکاؤنٹس کا پتا چلایا ہے۔سعودی شاہی دیوان کے مشیر سعود القحطانی کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق مملکت کے خلاف سب سے زیادہ ’ٹویٹس‘ قطر کی طرف سے سامنے آئی ہیں جن کی تعداد 32 فی صد ہے۔اسی طرح لبنان سے 28،ترکی سے 24 اور عراق سے 12 فی صد ٹویٹس میں سعودی عرب کے خلاف اکسایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹویٹر پرموجود 94 فی صد اکاؤنٹس پر فرضی تصاویر شامل ہیں۔ چارفی صد تصاویر سوشل میڈیا سے لی گئی ہیں جب کہ دو فی صد کی صحت کے بارے میں تصدیق نہیں ہوسکی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…