پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

پوری دنیا کو تہس نہس کر دینے والا روسی ایٹمی میزائل ’’شیطان 2‘‘ کن خصوصیات کا حامل ہے؟

datetime 13  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے نائب وزیراعظم دمتری روگوزین نے گزشتہ جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے ملک کی عسکری صنعت کو 100 ٹن وزنی عظیم الجثہ میزائل Satan 2 کی تیاری کا آغاز کرنے کے واسطے حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی Ria Novosti کے مطابق شیطان 2 اپنے ساتھ نیوکلیئر وار ہیڈ رکھنے والے 6 عدد بین البراعظمی بیلسٹک میزائل لے جانے کی

صلاحیت کا حامل ہوگا۔واضح رہے کہ شیطان 2 وہ ہیSarmat RS-28 میزائل ہے جس کا روس رواں برس کے اختتام سے قبل تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کی خطرناک ترین خصوصیات میں 10 نیوکلیئر وار ہیڈ کا لے جانا شامل ہے۔ داغے جانے کے وقت اس کا وزن 150 ٹن کے قریب ہوگا۔ یہ قطب شمالی یا جنوبی کے پار اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔برطانوی اخبار Express کے مطابق مائع ایندھن کے ذریعے کام کرنے والا شیطان 2 میزائل ہیروشیما پر گرائے جانے والے ایٹم بم سے 2000 گُنا زیادہ شدید دھماکا کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ اس وجہ سے یہ میزائل برطانیہ کے رقبے کے برابر ملک کو تباہ کر سکتا ہے۔مذکورہ میزائل “شیطان 2” درحقیقت S-36M میزائل کا جدید ترین ورژن ہے جو نیٹو اتحاد میں “شیطان” کے نام سے معروف ہے۔ یہ ریڈار اسکرین پر نمودار نہیں ہوتا۔ اس کی پہنچ 16 ہزار کلو میٹر تک ہے لہذا یہ 12 منٹ میں امریکی سرزمین تک پہنچ سکتا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی Sputnik نے 2016 میں بتایا تھا کہ “شیطان 2” عسکری تاریخ میں سب سے بڑا بیلسٹک میزائل ہے۔ یہ اس کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ دشمن کی جانب سے ایٹمی حملے کے بعد بھی اس کو داغا جا سکتا ہے۔ یہ راستے میں آنے والے پہاڑوں سے بچ کر اپنا سفر جاری رکھتا ہے.. کبھی پرواز کی سطح کو بلند کرتا ہے اور اس میں کمی لاتا ہے۔

ضرورت کے وقت یہ آواز کی رفتار سے بھی تیز رفتار اختیار کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق شیطان 2 کے 12 سے 15 میزائل پوری دنیا کو تہس نہس کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…