واشنگٹن(این این آئی)امریکی نشریاتی ادارہ ’بلوم برگ‘ نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے سے اقتصادی ترقی کے سفرمیں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ اگر عدالت نے جے آئی ٹی کے الزامات کو قبول کرلیا تو وزیر اعظم آئین کے تحت مستعفی ہوسکتے ہیں یا انہیں اقتدارسے ہٹایا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی حتمی رپورٹ پر امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ عام انتخابات سے چند ماہ قبل یہ صورتحال ملک کے سیاسی بحران میں مزید سنگینی پیدا کرے گی۔بلوم برگ لکھتا ہے کہ تحقیقات کاروں کی ’فائنڈنگ‘ ملک کے سیاسی بحران میں شدت لائے گی، اگر عدالت نے ان الزامات کو قبول کرلیا تو وزیر اعظم آئین کے تحت مستعفی ہوسکتے ہیں یا انہیں اقتدارسے ہٹایا جاسکتا ہے۔بلوم برگ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اس انکوائری کے بعد مقدمے کی سماعت کا سامنا کر سکتے ہیں، عام انتخابات سے چند ماہ قبل یہ صورت حال ملک کے سیاسی بحران میں مزید سنگینی پیدا کرے گی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم کو اقتدار سے ہٹانے سے اقتصادی ترقی کے سفرمیں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے جو ایک عشرے سے تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔اکتوبر میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر نے تقریباً 19 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھوا۔ اگرچہ ملک میں بینچ مارک اسٹاک انڈیکس میں سات فی صد اضافہ ہوا اور یہ اضافہ جون میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ انڈیکس ایم ایس سی آئی انکارپوریٹڈ میں شامل ہونے کے بعد ہوا۔ واضح رہے کہ اگر عدالت نے جے آئی ٹی کے الزامات کو قبول کرلیا تو وزیر اعظم آئین کے تحت مستعفی ہوسکتے ہیں یا انہیں اقتدارسے ہٹایاجا سکتا ہے