بیجنگ (آئی ین پی) بھارت ، امریکہ اور جاپان کی مشترکہ مشقیں آج سے بحرہند میں شروع ہوں گی ، ان مشقوں کو’’ مالا بار‘‘ کا کا نام دیا گیا ہے،ان مشقوں کو اس لئے بھی اہمیت حاصل ہے کہ ان میں آبدوز شکن جہاز بھی شامل ہیں ۔ مالا بار مشقوں کا دائرہ کار بہت وسیع ہے
کیونکہ امریکہ کا اس میں طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس نمٹز بھی شامل ہے، بھارت اپنا طیار ہ بردارجہاز آئی این ایس وکرما ڈیکیہ اور جاپان ہیلی کاپٹر بردار جہاز ایزومو ان مشقوں میں لارہا ہے ، یہ آٹھ روزہ مشقیں پیر ( آج ) سے شروع ہو نگی جن میں تین ممالک کے بیس سے زیادہ جنگی جہاز شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ چین ان دنوں میں بحرہند کے علاقے میں اپنی آبدوز بھیجتا رہا ہے ۔ دریں اثنا چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے اس قسم کے تعلقات اور تعاون براہ راست کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔ ہمیں متعلقہ ممالک کے درمیان معمول کے دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ چین نے کہا ہے کہ بھارتی بحریہ کی مالا بار مشقوں سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔