ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب اورمخالف خلیجی ممالک کو جھٹکا،قطر نے ایسا جواب دیدیا جس کی کسی کو توقع ہی نہیں تھی

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(آئی این پی )قطر نے اس کا بائیکاٹ کرنے والی چار عرب ریاستوں کی طرف سے اسے دہشت گردی کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے والا ملک قرار دیے جانے کے الزامات کو “بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ دوحا کی طرف سے سفارتی تنازع کو ختم کرنے کے لیے ان کے مطالبات ماننے سے انکار یہ ثابت کرتا ہے کہ اس کے دہشت گرد گروپوں سے تعلقات ہیں۔

ان چاروں ملکوں کے سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والے اس بیان میں ان ریاستوں کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 13 مطالبات پر مبنی ان کی پیشکش اب ختم ہو گئی ہے اور انھوں نے قطر کے خلاف مزید سیاسی، اقتصادی اور قانونی اقدام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔چاروں ریاستوں کی طرف سے اس بیانیے پر اپنا پہلا باضابطہ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قطر نے ان الزامات کو “بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور کہا ہے کہ یہ دوسری ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی نے قطر کی وزارت خارجہ کے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق ریاست قطر کا موقف مصمم اور جانا پہچانا ہے کہ وہ دہشت گردی کی تمام اشکال میں مذمت کرتا ہے جاہے اس کے محرکات کچھ بھی ہوں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ قطر “ان دعووں کا جائزہ لینے اور تعاون کے لیے تیار ہے جو ریاست قطر کی خودمختاری کے مخالف نہ ہوں۔ان چاروں ریاستوں نے گزشتہ ماہ قطر سے سفارتی اور مواصلاتی تعلقات منقطع کر دیے تھے اور انھوں نے قطر سے الجزیرہ ٹی وی چینل بند کرنے اور دوحا میں ترک فوجی اڈہ ختم کرنے سمیت 13 مطالبات کر رکھے تھے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…