بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر میں انتہائی کشیدہ حالات کا ذمہ دار کون؟

datetime 7  جولائی  2017 |

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بی جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارتی حکومت کے جھوٹے وعدوں کا نتیجہ ہے جب کہ مقبوضہ وادی کی صورتحال بہتر کرنے کیلیے پاکستان اور حریت رہنما ؤں سمیت تمام فریقین سے مذاکرات ہی واحد طریقہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بی جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہا نے بھی چپ کا روزہ توڑتے ہوئے کہا کہ

وادی کے حالات کئی سال سے بی جے پی حکومت کے جھوٹے وعدوں کا نتیجہ ہے جب کہ جموں و کشمیر کی صورتحال بہتر کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ پاکستان اور حریت رہنما ؤں سمیت تمام فریقین سے مذاکرات کئے جائیں۔ یشونت سنہا نے کہا کہ ہے بی جے پی حکومت جب اقتدار میں آئی تھی تو اس نے وعدہ کیا تھا کہ جموں و کشمیر کے معاملے پر بات چیت ہوگی لیکن حقیقت میں اس کی کشمیر پالیسی اس کے برعکس ہے۔سابق بھارتی وزیرخزانہ یشونت سنہا اس گروپ کا حصہ تھے جنہوں نے برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں کشیدگی کی لہر کے بعد دو مرتبہ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا اور حریت رہنماں سے بات کرنے کے بعد بھارتی حکومت کو ایک رپورٹ دی جس میں مقبوضہ وادی کے حالات کی صحیح عکاسی کی گئی تھی۔ بھارتی حکومت کو دی گئی رپورٹ میں بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ حریت رہنما ؤں نے مقبوضہ وادی میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی سفارشات دی ہیں. جہاں صورتحال بدتر سے بدتر ہوتی جارہی ہیں کیوں کہ بڑی تعداد میں لوگ علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں ہماری جانب سے سب سے مفید مشورہ یہ دیا گیا کہ بھارتیہ جنتہ پارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے اتحاد میں قومی مصالحت کے تحت اپنے ایجنڈے پر ہی عمل کرلیا جائے جس میں حریت رہنماؤں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جب کہ رپورٹ کی چند سفارشات پر تو عمل کیا گیا لیکن دیگر آج بھی ویسے ہی پڑی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…