ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر بھارت سے کب تک آزادی حاصل کر لے گا اہم بھارتی شخصیت نے خبر سنا کر بھارت میں صف ماتم بچھا دی

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگلے دس سال میں مقبوضہ کشمیر آزاد ہو جائے گا، سابق بھارتی مذاکرات برائے مقبوضہ کشمیر پروفیسر رادھا کمار نے مودی سرکار کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں تیزی بارے خبر سنا کر چونکا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق بھارتی مذاکرات کار برائے مقبوضہ کشمیر اور سول سوسائٹی کی رکن پروفیسر رادھا کمار نے کہا کہ اگر مسئلے کو

حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں نہ کی گئیں تو بھارت اگلے 10 برس کے دوران کشمیر کو کھو سکتا ہے جبکہ دوسری جانب برہان وانی کی پہلی برسی قریب آتے ہی بھارت قابض فوج نے حریت پسند رہنمائوں کو نـظر بند کر دیا ہے اور وادی میں موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے جبکہ سری نگر اور دیگر اضلاع میں 21ہزار اضافی اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔قابض فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے زخمی کشمیریوں سے ہسپتال بھر چکے ہیں ۔ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی قابض فوج کے مظالم کو دیکھتے ہوئے باضمیر فوجیوں نے بھی علم بغاوت بلند کرنا شروع کر دیا ہے اور تازہ واقعہ میں ظہور احمد ٹھوکر نامی بھارتی فوجی اہلکار منحرف ہو کر اسلحہ سمیت مجاہدین سے جا ملا ہے جبکہ حزب المجاہدین کے سابق کشمیری کمانڈر نے مجاہدین کی بھرتی کا بھی اعلان کر دیا۔ برہان وانی کی برسی کے موقع پر معروف کشمیری حریت رہنما شبیر شاہ نے برہانی وانی کو تمغہ جرأت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…