جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

قطر کا جواب ملنے کے بعد سعودی عرب سمیت 4عرب ممالک نے مشترکہ جوابی اعلان کردیا

datetime 5  جولائی  2017 |

قاہرہ (این این آئی)سعودی عرب نے اس کے اور تین عرب اتحادی ممالک کی جانب سے قطر کو پیش کیے گئے مطالبات مسترد کیے جانے کے بعد قطر پر پابندیاں برقرار رکھنے کا کہا ہے۔بدھ کو قاہرہ میں چار عرب ممالک کے وزرا خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کہا گیا ہے کہ انھیں مطالبات کی فہرست پر قطر کے منفی ردعمل پر افسوس ہوا ہے۔وزرا خارجہ کا کہنا تھا کہ ’قطر نے صورتحال کی سنجیدگی اور اہمیت کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انتہاپسندی کی معاونت کر رہا ہے۔یاد رہے کہ اتوار کو جب قطر کو دی جانے والی دس روزہ ڈیڈ لائن ختم ہو گئی تھی تو اسے عرب ممالک نے مزید 48 گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔اس سے قبل سعودی عرب نے بدھ کو کہا تھا کہ چاروں ممالک کو قطر کا جواب موصول ہوا ہے اور وہ اس کا درست وقت پر جواب دیں گے۔چار عرب ممالک کے وزرا خارجہ کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک روز قبل ہی ان چاروں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان نے قاہرہ میں ملاقات کی تھی۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…