ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت کی خفیہ سازش بے نقاب ،اسرائیلی وزیراعظم اور مودی کے درمیان کیا معاملے طے پا گئے؟سنسنی خیز انکشاف

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ روز اسرائیل کے تین روزہ دورے پر تل ابیب پہنچ چکے ہیں جہاں بن گورئین ائیرپورٹ پر ان کانہایت شاندار استقبال کیا ، ان کے استقبال انداز ایسا تھا جو اس سے پہلے صرف امریکی صدور کے لئے مخصوص رکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عالمی سیاسی و دفاعی مبصرین پہلے ہی اس دورے کو غیرمعمولی قرار دے رہے ہیں

کیونکہ بھارت کی 70 سالہ تاریخ میں نریندر مودی وہ پہلے وزیراعظم ہیں جو اسرائیل کا دورہ کررہے ہیں۔مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی خبروں کے مطابق بھارت اور اسرائیل کے درمیان ایک ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔ مودی کے دورہ اسرائیل پر پاکستان نے سرکاری طور پر تو کوئی تبصرہ نہیں جاری کیا تاہم پاکستانی دفاعی تجزیہ نگار اس دورہ کو پاکستان کیلئے تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ یہ دورہ پاکستان کےلیے بالخصوص خطرناک صورتِ حال کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔پاکستان کے موقر انگریزی اخبارایکسپریس ٹربیون کی ایک رپورٹ کے مطابق دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ بھارت اس دورے کے ذریعے اسرائیل کو استعمال کرتے ہوئے جدید ترین امریکی دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جنرل شعیب کا مؤقف تھا کہ اگر بھارت اپنے مفاد کی خاطر بیک وقت اسرائیل اور ایران کے ساتھ تعلقات استوار کرسکتا ہے جبکہ دونوں ہی ایک دوسرے کے بدترین دشمن ہیں، تو پاکستان کو بھی اپنے قومی مفادات سامنے رکھتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی پر نظرِثانی کرنی چاہیے اور گنتی کے چند ملکوں کو خوش رکھنے والی سوچ سے باہر آنا چاہیے۔ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت اور اسرائیل میں بڑھتے ہوئے

عسکری تعلقات جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بگاڑ سکتے ہیں کیونکہ بھارت اپنے میزائل پروگرام کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کےلیے اسرائیل سے ضرور مدد حاصل کرے گا جس سے دفاعی استعداد کو ایک خاص سطح تک رکھنے کی پاکستانی پالیسی شدید طور پر متاثر ہوگی۔ یاد رہے کہ اسرائیلی حکام نے نریندر مودی کے دورہ اسرائیل میں ایجنڈے کے مرکزی نکات میں

دہشت گردی اور عسکری امور شامل نہ ہونے کا بیان جاری کیا ہے تاہم عالمی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اس دورے میں بھارت اور اسرائیل کے مابین یقینی طور پر کچھ نہ کچھ خفیہ معاہدے ضرور طے پائیں گے جو بیان کردہ ایجنڈے سے بالکل ہٹ کر بھی ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…