ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

امریکی اجارہ داری کا خاتمہ، دنیا نئے دور میں داخل، طاقتور ترین اتحاد بن گیا

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین روس تعلقات اس وقت عروج پر ہیں، یہ بات چین کے صدر شی جن پنگ روسی دورے سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں کہی ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے انتہائی قابل اعتماد اور دفاعی شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں نے سیاسی اور دفاعی تعلقات اعلیٰ سطح پر قائم کیے ہیں، چین اور روس نے ابھی تک سرحد سے متعلق اپنے بہت سے مسائل حل نہیں کیے

لیکن ان مسائل کوتاریخ پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 4300کلومیٹر طویل سرحد دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کی ضمانت ہے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور روس نے اعلیٰ سطح پر تبادلے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور میں نے ایک اچھی ورکنگ ریلیشن شپ قائم کر لی ہے اس کے علاوہ ہمارے درمیان دوستی کا رشتہ ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ میں جلد ہی روسی صدر کی دعوت پر روس کا دورہ کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ میرے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقا ت میں مزید اضافہ ہو گا۔ شی جن پنگ نے کہا کہ جب سے روسی صدر اور میرے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے بارے میں یوریشین اکنامک یونین تک اہم اتفاق رائے ہوا ہے، اس سے توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، اعلیٰ ٹیکنالوجی، مالیات، بنیادی ڈھانچے اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں پیشرفت ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ چین صدر پیوٹن کے ساتھ مل کر صحت مندانہ ترقیاتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ممالک تعلقات کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…