اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی ضلع گجرات کے لوگ یورپ کیوں جاتے ہیں؟معروف غیرملکی جریدے کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 2  جولائی  2017 |

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے ضلع گجرات کے لاکھوں لوگ علاقے میں صنعتوں کی کمی اورروزگارکے مواقع کم ہونے کی وجہ سے غیرقانونی طریقے استعمال کرکے بھی کئی یورپی ممالک میں جانے پرمجبورہیں ۔پاکستانی ضلع گجرات کے لوگ یورپ کیوں جانا چاہتے ہیں؟کے عنوان سے ایک جرمن جریدے ڈی ڈبلیونے ایک رپورٹ شائع کی ہے اوراس رپورٹ کے مطابق ناروے اورجرمنی سمیت کئی یورپی ممالک میں

سب سے زیادہ پاکستانی گجرات سے تعلق رکھتے ہیں اوربرطانیہ میں بھی گجرات کے لوگوں کی تعداد بھی زیادہ ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ لوگ یورپ جانے کےلئے کئی پرخطرراستے اورطریقے اختیارکرتے ہیں اورگجرات کے زیادہ لوگ یورپ میں ہونے کی وجہ سے گجرات کے علاقے کھاریاں کومنی یورپ بھی کہاجاتاہے جبکہ گجرات کی دوسری تحصیلو ںکے لوگ بھی یورپ میں بڑی تعدادمیں آبادہیں ۔ماہرین کے مطابق گجرات میں روزگارکے کم مواقع اورصنعتی زونزنہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ یورپ جانے کوترجیح دیتے ہیں اوراس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ گجرات کے لوگوں کی یورپ اوربرطانیہ میں اب بہت زیادہ تعداد آبادہے جس کی وجہ سے وہ اب اپنے قریبی رشتہ داروں اوردوستوں کوقانونی طریقے بھی بلارہے ہیں ۔گجرات میں عوام کابڑاذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے اور زیادہ زمینیں بارانی ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کاگزربسرمشکل ہوتاہے اورسرکاری ملازمتیں بھی بہت کم ملتی ہیں جس کی وجہ سے گجرات کے عوام کے پاس اچھی زندگی گزارنے کاخواب صرف یورپ جانے میں پوراہوسکتاہے اوراس خواب کوپوراکرنے کی کوشش میں یہ لوگ کئی پریشانیاں بھی برداشت کرتے ہیں ۔اسی طرح گجرات کے جولوگ یورپ اوربرطانیہ جاکرسیٹل ہوچکے ہیں ان کامعیارزندگی دیکھ کرگجرات میں رہائش پذیرافراد میں مزید یہ خواہش جنم لیتی ہے کہ وہ بھی یورپ جائیں

اس وجہ سے گجرات کے لوگوں کی تعداد یورپ میں بہت زیادہ ہے ۔گجرات کے لوگوں کے یورپ جانے کے رجحان کی وجہ سے کئی انسانی سمگلرزبھی اپناکام جاری رکھے ہوئے ہیں جوان لوگوں کویونان کے راستے یورپ جانے کاچکردے کرلوٹ بھی لیتے ہیں اورکئی تویونان پہنچادیتے ہیں اوروہاں جاکرکئی لوگ گرفتاربھی ہوتے ہیں اوران لوگوں کواپنی جمع پونجی لوٹوانےکے بائوجود یورپ جانانصیب نہیں ہوتا

اوروہ مزید پریشانیوں کاشکارہوجاتے ہیں ۔یور پ میں رہنے کی وجہ سے ان کے کئی خاندانی مسائل بھی ہیں جن میں بچیوں کی شادیاں ایک بہت بڑامسئلہ بناہواہے ۔ماہرین نے رائے دی ہے کہ گجرات کے عوام کے یورپ اوربرطانیہ جانے کے رجحان کوکم کرنے کےلئے حکومت کواقدامات کرناہونگے تاہم ان لوگوں کے یورپ میں ہونے کی وجہ سے پاکستان کوزرمبادلہ ملتاہے جوکہ ملکی معیشت کے لئے بہت اہمیت رکھتاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…