بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

’’جس کا خدشہ تھا وہی ہوا ‘‘

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایک بارپھرشمالی کوریا پر برس پڑے،انکا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اب پختہ ارادے کے ساتھ جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس میں جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی ان کے ساتھ دی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ‘ہم سب کو ایک لاپرواہ اور بے رحم حکومت سے خطرہ ہے۔

انھوں نے شمالی کوریا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ اپنے قبلہ جلد از جلد درست کر لے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی ان نے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ شمالی کوریا کے رہنماں سے گفتگو جاری رہے۔ انھوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ جنوبی کوریا اپنے دفاع کے لیے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو میں مون ژئی ان نے کہا کہ شمالی کوریا کا معاملہ اولین ترجیحات میں سے تھا اور انھوں نے زور دیا کہ ‘مضبوط سکیورٹی اقدامات ہی بحرالکاہل خطے کے ممالک کی سلامتی کا ضامن بن سکتے ہیں۔امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے شمالی کوریا کے کالے دھن کو سفید کرنے کے امریکی الزام کے بعد اس کے بینک پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی امریکی چین پر شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی وجہ سے ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کے لیے دبا ڈالتا رہا ہے لیکن حال ہی میں صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ‘چین کے اقدامات کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔

اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کی وجہ سے اس کے ساتھ ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…