اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

’’راہ بھٹکنے والی بھیڑ کو بھیڑیا کھا جاتا ہے‘‘ دبئی کے حکمران نے قطر کو پیغام میں کیا لکھ ڈالا؟

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن المختوم نے قطرا ور دیگر عرب ممالک کی بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر قطر کو راہ راست پر لانے کیلئے ایک نظم لکھی ڈالی ہے۔تفصیلات کے مطا بق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن المختوم نے قطرکو خلیجی ممالک کے اتحاد میں واپسی کیلئے انسٹاگرام پر نظم لکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب وقت ہے کہ بغیر کسی نفرت اور بغض کے اور ایک دوسرئے کی حفاظت کی خاطر ایک ہو جاؤ۔نظم میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اپنے ہمسایہ ملک قطر کیلئے عظیم جذبہ رکھتا ہے کہ وہ سب ایک ہی قبیلے کی ایک ہی قوم ہیں۔

انھوں نے مزید لکھا کہ وہ قطر کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ خلیجی ممالک کے اتحادمیں شامل ہو جائے۔ ہم قطر کو یہ نصیحت کرتے رہیں گے کہ رسول اللہﷺ نے اپنی ایک حدیث میں فرمایا تھا کہ راہ بھٹکنے والی بھیڑ کو بھیڑیا کھا جاتا ہے۔اگر قطر عرب اتحاد میں رہتا ہے تو ہی بھیڑیوں کے گروہ سے بچ سکتا ہے ۔ نظم کیساتھ امیر دبئی شیخ محمد بن المختوم اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ زیدبن النہیان کی تصویر بھی لگائی گئی ہے اور نظم میں یہ بھی کہاہے کہ شیخ زید انکے بھائی ہیں اور وہ دونوں دل وجان سے ملک کی حفاظت کیلئے ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کیلئے کھلے ہیں او ر جو بھی اختلافات ہوں ہم اپنے ہمسایہ کی حفاطت کریں گے ۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد ہی خلیجی ممالک کی سلامتی اور استحکام کو سلامت رکھ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…