لاہور( این این آئی)سعودی عرب نے مزید 55پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانی غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھے جنہیں سزا کے بعد وطن واپس بھجوا دیا گیا ۔
ڈی پورٹ کئے گئے 55پاکستانیوں کو سعودی ائیر لائنز کی پرواز734کے ذریعے لاہور لایا گیا جہاں امیگریشن حکام نے ضروری پوچھ گچھ کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی ۔