سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج کی بارڈر ایکشن ٹیم نے کنٹرول لائن پر دراندازی کرتے ہوئے اس کے 2 فوجی مار ڈالے۔ بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی بارڈر ایکشن کے اہلکار ضلع پونچھ کے چاکن داباغ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول
عبور کر کے بھارتی حدود میں گھس آئے، جہاں انہوں نے بھاری ہتھیار وں سے فائرنگ کر کے 2 بھارتی فوجی ہلاک کر دیئے ۔بھارتی فوج کی طرف سے یہ بھی دعویٰ بھی کیا گیا کہ بھارتی فورسز نے پاکستان سے دراندازی کرنیوالے 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیاہے