بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لیڈی ڈیانا کا قاتل منظر عام پر آگیا،ڈیانا کس کے ’’راز‘‘افشاء کرنیوالی تھی؟انہیں کس نے قتل کروایا اور کیوں قتل کروایا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سابق ایجنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادی ڈیانا کار حادثے میں ہلاک نہیں ہوئیں انھیں قتل کیا گیا تھا۔غیر ملکی نیوز ویب سائٹ نے برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سابق ایجنٹ کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ لیڈی ڈیانا کار حادثے میں ہلاک نہیں ہوئیں تھیں، انھیں قتل کیا گیا تھا۔غیر ملکی نیوز ویب سائٹ پر چھپنے والی رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈیانا کو قتل کرنے والا

ایم آئی فائیو کا ایجنٹ اس وقت بستر مرگ پر ہے۔ جان ہاپکنس نامی اس 80 سالہ ایجنٹ نے اپنی موت سے قبل اعتراف کیا ہے کہ اس نے شہزادی ڈیانا کو قتل کیا۔ جان پاکنس کے مطابق اس نے 1973 سے 1999 تک ایم آئی فائیو میں خدمات سرانجام دیں، اس دوران اس نے 23 افراد کو قتل کیا جن میں آنجہانی شہزادی ڈیانا بھی شامل تھیں۔ویب سائٹ کا دعوی ہے کہ جان ہاپکنس نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وہ تقریبا 38 سال تک سیکرٹ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا رہا۔ اپنی مدت ملازمت میں اس نے بہت سے اہم کام سرانجام دیے۔ جان ہاپکنس کا دعوی ہے کہ لیڈی ڈیانا کو قتل کرنا ناگزیر ہو چکا تھا کیونکہ ان کی وجہ سے شاہی خاندان کی عزت دا پر لگ چکی تھی۔ اس کے علاوہ شہزادی ڈیانا کو شاہی خاندان کے راز بھی پتہ چل چکے تھے، جنھیں وہ پبلک کرنے کا پروگرام بنا رہی تھیں۔ جان ہاپکنس نے کہا کہ اسے حکم دیا گیا کہ ہر صورت میں لیڈی ڈیانا کو قتل کرنا ہے لیکن ان کی موت حادثہ لگنی چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان ہاپکنس نے کہا کہ اس نے اپنی ڈیوٹی کے دوران بہت سے افراد کو قتل کیا لیکن کبھی کسی عورت کو موت کے گھاٹ نہیں اتارا تھا۔ تاہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے میں نے باس کا حکم مانا اور اپنے ملک کیلئے شہزادی ڈیانا کو قتل کر دیا۔ادھر برطانیہ کی دیگر ویب سائٹس نے اس خبر کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جس ویب سائٹ پر یہ خبر جاری کی گئی، وہ شروع سے ہی جعلی خبر نگاری کیلئے مشہور ہے۔ تاہم ان تمام باتوں کے باوجود پوری دنیا میں لیڈی ڈیانا کے موت کی خبر ایک مرتبہ پھر وائرل ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کا شمار دنیا کی ایسی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو مرنے کے بعد بھی آج تک لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ لیڈی ڈیانا کو ان کی سحر انگیز شخصیت اور انسانیت کی خدمت کے کاموں کی وجہ سے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

دنیا کو 31 اگست 1997 کا وہ دن آج بھی نہیں بھولا جب شہزادی ڈیانا پیرس میں ہونے والے ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں تھیں۔ آنجہانی ڈیانا مرسڈیز ایس 280 میں سفر کر رہی تھیں کہ اچانک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹنل میں بنے ہوئے پول سے ٹکرا گئی اور ان کی موقع پر موت واقع ہو گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…