پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

جاپان ‘ امریکی بحریہ کا گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرایئر فلپائنی بحری جہاز سے ٹکرانے کے باعث عملے کے 7 افراد لاپتہ ،2زخمی

datetime 17  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (آن لائن) جاپان کے ساحلی علاقے میں امریکی بحریہ کا گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائیر فلپائنی بحری جہاز سے ٹکرانے کے باعث عملہ کے ساتھ افراد لاپتہ ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یوکوسیو کا کے جنوبی مغرب میں ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پر امریکی بحریہ کا گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائیر فٹز گیرالڈ فلپائنی بہریہ جہاز سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں عملے کے سات افراد لاپتہ ہو گئے ۔ حکام کا

کہنا ہے کہ کسی بھی بحری جہاز کے ڈوبنے کا خدشہ نہیں جاپانی ساحلی کوسٹ گارڈ نے جائے حادثہ پر بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر بھیج دیئے ہیں جو کہ لاپتہ افراد کی تلاش میں بھی معاوئنت کریں گے۔ جاپان کے ساحل کے قریب امریکا کے جنگی بحری جہاز کے ایک تجارتی جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں جہاز کے عملے کے 7 ارکان لاپتہ جبکہ کپتان سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس فٹزجیرلڈ (USS Fitzgerald) جاپان کے جنوب مغربی ساحل یوکوسوکا سے 56 ناٹیکل میل دور رات گئے اے سی ایکس (ACX) کرسٹل نامی تجارتی جہاز سے ٹکرایا۔جاپان کوسٹ گارڈ کے مطابق انھیں رات 2 بجکر 20 منٹ پر امریکی جہاز کے تجارتی جہاز سے ٹکرانے کی ایمرجنسی اطلاع موصول ہوئی۔جاپان کوسٹ گارڈ کے ترجمان یوشی ہیتو ناکامورا نے بتایا کہ ریسکیو اہلکار لاپتہ ارکان کی تلاش میں مصروف ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ یا تو سمندر میں گرگئے یا پھر تباہ شدہ جہاز میں پھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب تجارتی جہاز کے عملے میں سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔جاپانی ٹی وی نیٹ ورک ‘این ایچ کے’ پر نشر ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عملے کے ارکان جنگی جہاز یو ایس ایس فٹزجیرلڈ میں بھر جانے والے پانی کو باہر نکال رہے ہیں، جس کے دائیں حصے کو نقصان پہنچا ہے۔امریکی بحریہ کے

ساتویں بیڑے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جہاز کے زخمی ہوجانے والے کپتان کو ہیلیکاپٹر کے ذریعے یوکوسوکا میں واقع یو ایس نیول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ عملے کے 2 مزید ارکان کو بھی معمولی زخم آئے، جنھیں ریسکیو کرلیا گیا۔ابھی تک امریکی جنگی جہاز کے کنٹینر جہاز سے ٹکرانے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا تاہم امریکی محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے 3 کمپارٹمنٹس میں پانی بھر گیا۔رپورٹس کے مطابق جہاز میں 200 سے زائد سیلرز سوار تھے اور جس وقت حادثہ پیش آیا، ان میں سے زیادہ تر سو رہے تھے۔جاپان کوسٹ گارڈ کے ایک عہدیدار یوتاکا سیتو کے مطابق جس جگہ حادثہ پیش آیا، وہاں عموما سمندری ٹریفک زیادہ ہوتا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…