ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت اور چین کے درمیا ن بڑی جنگ کا خطرہ بڑی تعدادمیں چینی فوجی ٹینک کہاں پہنچ گئے؟

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بھارتی سرحدی علاقہ تبت میں اپنے جدید ترین فوجی ٹینک نصب کر دیے ، چین کی جانب سے بھارتی فوجی اقدام کی جوابی کاروائی کے طور پراٹھایا گیا، بھارتی سرحدی علاقہ تبت میں چینی فوج اور ٹینک کو غیر معینہ مدت کیلئے تعینات کیا گیا ہے ۔چینی خبررساں ویب سائٹ گوان چھا (Guancha)کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق چین نے بھارت سے منقطع سرحدی علاقہ تبت میں اپنی فوج اور اپنے جدید ٹینکوں کی ایک بڑی تعداد تعینات کی ہے ۔

اس علاقہ میں چینی فوج اور ٹینکوں کی تعیناتی غیر معینہ مدت کیلئے کی گئی ہے ۔ تبت میں ٹینک اور فوج کی تعیناتی فوجی صلاحیت جانچنے اور لڑائی کی اس استعداد کار کو بڑھانے کیلئے کی گئی ہے ۔ تبت میں وی ٹی فائیو لائٹ ڈیوٹی ٹینک کی صلاحیت کو بھی جانچا جائے گا۔ 105ملی میٹر ٹینک گن 35ملی میٹر گرنیڈ لانچر اور12.7ملی میٹر مشین گن صلاحیت کو بھی جانچنے کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ یہ گن پہاڑوں پر نصب کی گئی ہے تاکہ پہاڑی علاقوں میں آپریشن میں استعمال کیا جاسکے ۔ GV150ٹائپ انجن رکھنے والے 1ہزار ہارس پاورکے لائٹ ویٹ ٹینک بھی آزمائے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ 2016میں بھی حالات کے مدنظر چین نے بھارت کے ساتھ ملنے والی سرحدی علاقے میں ٹینک میزائل اور فائٹر جیٹ طیارے تعینات کردیے تھے.

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…